نماز کے مسائل

نماز کی کسی رکعت کا ایک سجدہ چھوٹ گیا تو اسے کب کرے؟

فتویٰ نمبر:۵۴

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل میں کہ حالتِ نماز میں کسی شخص نے پہلی رکعت میں ایک سجدہ کیا اور قیام کی حالت میں اسے یاد آیا تو اس صورت میں چھوٹا ہوا سجدہ وہ کب کرے۔
المستفتی: محمد مزمل رضا اسمعیلی ،بنارس

الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں جب حالت قیام میں اسے یاد آیا کہ اس کا ایک سجدہ رہ گیا ہےتواسی وقت ایک سجدہ کرلے اور نماز کے اخیر میں سجدہ سہو کرکے نماز پوری کرے۔
ردالمحتار میں ہے :’’حتی لوترك سجدةمن رکعة ثم تذکرها فیما بعدها من قیام او رکوع او سجود فانه یقضیها ولا یقضی مافعله قبل قضاءها مما هو بعد رکعتها من قیام او رکوع او سجود بل یلزمه سجود السهو فقط‘‘ (ج :۲ص:۱۵۴)
بہار شریعت میں ہے :’’ایک سجدہ کسی رکعت کا بھول گیا تو جب یاد آئے کرلےاگرچہ سلام کے بعد بشرطیکہ کوئی فعل منافی نہ صادر ہوا ہو اور سجدہ سہو کرے۔‘‘ (ج:۱ ،ص:۵۲۰) واللہ تعالی اعلم

کتبہ
محمد امتیاز امجدی غفرلہ
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس

قد صح الجواب ،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
واجد علی امجدی
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس
۲۰؍ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۴ھ ؍۲۲؍دسمبر ۲۰۲۴ء

الجواب صحیح،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
فقیر فیضان المصطفیٰ قادری غفرلہ
بانی وسرپرست جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ ،لکھنؤ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے