فتویٰ نمبر:۶۱
کیافرماتےعلماءدین و مفتیان شرع متین کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ کو جھگڑے کے دوران کہا ’’چلوجاؤہم تمہیں چھوڑ رہے ہیں ‘‘ طلاق طلاق طلاق مذکورہ صورت میں زید کی بیوی ہندہ پر کتنی طلاق واقع ہوئی جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں؟
المستفتی :نثاروارثی،کٹواں ،ڈیہواں ،بنارس
الجوب بعو ن الملک الوھاب
صورت مذکورہ میں جبکہ واقعہ یہی ہے تو زید کی بیوی ہندہ پر تین طلاقیں پڑ گئیں بے حلالہ وہ زید کے نکاح میں نہیں آسکتی۔اللہ عزوجل نے قرآن حکیم میں فرمایا:’’فان طلقھافلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ‘‘(البقرہ:۲۳)
ہدایہ مع الفتح میںہے’’وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ او ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ‘‘ (ج:۴،ص:۱۵۸)فتاویٰ رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے’’تین طلاقیں ہوگئیں بے حلالہ اس کے نکاح میں نہیں آسکتی۔ ‘‘(ج:۱۲،ص:۳۶۰) واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
محمد امتیاز امجدی غفرلہ
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس
قد صح الجواب ،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
واجد علی امجدی
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس
۹؍شوال۱۴۴۶ھ۸؍اپریل۲۰۲۵ء
الجواب صحیح،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
فقیر فیضان المصطفیٰ قادری غفرلہ
بانی وسرپرست جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ ،لکھنؤ
