گھریلو مسائل

بچوں کو چرخی اور جھولا جھولانا کیسا؟

فتویٰ نمبر:۷

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ میلوں میں چھوٹے چھوٹے بچوں کے لیے کودنے والاگدا آتا ہے اور چرخی بھی لگی رہتی ہے اس میں صرف چھوٹے چھوٹے بچے کودتے ہیں اور چرخی بھی صرف چھوٹے چھوٹے بچے ہی جھولتے ہیں تو کیا چھوٹے بچوں کے لیے چرخی و کودنے والاگدا لگا سکتے ہیں ؟ اور بھائی باپ دادا وغیرہ نا بالغ بچوں کو چرخی و کودنے والاگدا وغیرہ جو صرف چھوٹے چھوٹے بچوں کے لیے لگا ہو جھلا سکتے ہیں، برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
المستفتی : محمد عقیل احمد قادری ،محلہ بڑی مسجد لوہتہ بنارس

الجواب بعون الملک الوہاب

جبکہ جھولاراستے پر نہ ہو بلکہ مکان میں ہو تو اسے جھولنے میں کوئی حرج نہیں کہ یہ تو جسمانی ورزش ہے ہاں میلوں میں جہاں مرد و وزن کا اختلاط ، برائیوں اور خرافات کی بہتات ہو جھولے لگانا اور بچوں کو جھولانا ممنوع و نا روا ہوگا ملفوظات اعلی حضرت میں جھولے کے متعلق سوال کے جواب میں ہے’’شارع عام پر نہ ہو مکان میں ہو کچھ حرج نہیں ، یہ تو بدن کی ریاضت ہے ، بعض امراض میں اطبا مفید بتاتے ہیں‘‘( ح: ۴، ص: ۴۵۹) واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ
محمد امتیاز امجدی غفرلہ
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس

قد صح الجواب ،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
واجد علی امجدی
خادم تاج الشریعہ دارالافتاء ،لوہتہ بنارس

۶ ربیع الاخر ۱۴۴۵ ھ ؍ ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
الجواب صحیح،واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
فقیر فیضان المصطفیٰ قادری غفرلہ
بانی وسرپرست جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ ،لکھنؤ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے