سوال: سنا ہے کہ کھڑے ہو کر پانی نہیں پینا چاہیے۔ کیا یہ بات درست ہے؟
جواب:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بیٹھ کر پانی پینا سنت ہے اور اس میں برکت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے۔ البتہ آبِ زمزم اور وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا جائز ہے۔ عام پانی ہمیشہ بیٹھ کر تین سانس میں بسم اللہ پڑھ کر پینا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ نمبر: TS-2026-009
مفتی: مم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ: 10 مئی 2026
