زکوة کے مسائل

سونے کے زیورات پر زکوة کا حساب کیسے لگائیں؟

سوال: میرے پاس 8 تولہ سونا ہے جو میں استعمال کرتی ہوں۔ کیا اس پر زکوة واجب ہے؟

جواب:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ یعنی 87.48 گرام ہے۔ چونکہ آپ کے پاس 8 تولہ سونا ہے جو نصاب سے زائد ہے، اس لیے سال گزرنے پر اس کی قیمت کا ڈھائی فیصد زکوة دینا واجب ہے۔ زیور استعمال کا ہو یا محفوظ، ہر حال میں زکوة واجب ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ نمبر: TS-2026-008
مفتی: مفتی محمد احمد رضوی
تاریخ: 11 مئی 2026

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے