سوال: مفتی صاحب! حیض کی حالت میں کیا عورت قرآن کو ہاتھ لگا سکتی ہے؟ زبانی تلاوت کر سکتی ہے؟
جواب:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حیض کی حالت میں قرآن مجید کو بغیر غلاف کے ہاتھ لگانا جائز نہیں۔ البتہ کپڑے یا دستانے سے پکڑ سکتی ہیں۔ زبانی تلاوت بھی جائز نہیں۔ ہاں دعا کی نیت سے سورہ فاتحہ، آیت الکرسی، تینوں قل وغیرہ پڑھ سکتی ہیں۔ درود شریف، کلمہ، استغفار اور تمام اذکار کرنا جائز بلکہ مستحب ہے۔ تعلیم کی غرض سے ایک ایک کلمہ الگ الگ کر کے پڑھانا بھی جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ نمبر: TS-2026-021
مفتی: ۔۔۔۔۔۔
تاریخ: 28 اپریل 2026
